امریکا میں گھر سے انسانی لاش کے ساتھ 100 سے زائد سانپ بھی برآمد

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

امریکا میں گھر سے انسانی لاش کے ساتھ 100 سے زائد سانپ بھی برآمد

امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک گھر سے انسانی لاش کے ساتھ 100 سے زائد سانپ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ —فوٹو: اے ایف پی فائلغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے چارلس کاؤنٹی میں ایک گھر سے 49 سالہ شخص مردہ پایا گیا جبکہ اس کے گھر میں 124 سے زائد سانپ میں موجود تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس مردہ شخص کے پڑوسی نے اسے تقریباً ایک دن سے نہیں دیکھا جس کے بعد اسے تشویش ہوئی اور اس نے گھر جانے کا فیصلہ کیا تاہم جب اس نے کھڑکی سے دیکھا تو آدمی گرا ہوا تھا جس کے بعد اس نے فوری مدد کے لیے ریسکیو ٹیم کو اطلاع کی۔

تاہم جب ریسکیو اہلکار گھر پہنچے تو انہوں نے اس شخص کو مردہ پایا اور دیکھا کہ گھر میں 100 سے زائد سانپ بھی موجود ہیں۔ چیف اینیمل کنٹرول آفیسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے 30 سال کے تجربے میں اس قسم کی چیز کا سامنا نہیں کیا کہ ایک گھرمیں سانپوں کی اتنی بڑی تعداد موجود ہو۔ حکام کے مطابق ان سانپوں میں اکثر سانپ زہریلے ہیں جن میں کوبرا اور بلیک ممباس بھی شامل تھے تاہم انہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

اللہ کے معملات میں ٹانگ مت اڑاو ورنہ بہت برا حال ہو گا کسی کا راز فاش مت کرو

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔