امریکا کا کابل کے ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف - Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

واشنگٹن: امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ کابل میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اعتراف امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ کیے جانے...

واشنگٹن: امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ کابل میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اعتراف امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ کیے جانے والے ڈرون حملے میں 7 بچے بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مکینزی نے یہ اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں داعش کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن غلطی سے 10 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میکنزی نے کہا ہے کہ کابل میں کیا جانے والا ڈرون حملہ ہماری بڑی غلطی تھی اور اس پر معذرت خواہ ہیں۔ امریکہ کی جانب سے 29 اگست کو کابل میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں بے گناہ و معصوم شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ کابل پر کیے جانے والے ڈرون حملے کے بعد امریکہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے ایئرپورٹ پر کیے جانے والے خود کش حملے کا بدلہ لے لیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ملک میں مہنگائی میں اضافہ ایک ہفتے میں 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 22
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ملک میں مہنگائی میں اضافہ ایک ہفتے میں 22 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 22 چاہے پورا ملک برباد ہی کیوں نا ہوجاۓ مگر باجوے صاحب نوں شرم پھر بھی نہیں آنی
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

پاکستان میں پٹرول مہنگا ایران میں 10 روپے لٹر لیکن سعودی عرب میں کیا قیمت ہے؟لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان میں ہر 15 دن کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے  کی جانے لگی ہیں اور گزشتہ کچھ ماہ سے پٹرول مسلسل مہنگا ہوتا
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمیسندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

چلتی ٹرین میں نوجوان نے کیا کیا؟ ویڈیو نے دل دہلا دیےچلتی ٹرین میں نوجوان نے کیا کیا؟ ویڈیو نے دل دہلا دیے ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیےکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رحجان رہا۔ مجموعی طور پر 100 انڈکس میں 203 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔آج جب کاروبار کا آغاز ہمیں پتا ہے ہمیں نہیں جانا
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »