اقتصادی راہداری کے ثمرات سمیٹنے کا وقت آرہا ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اقتصادی راہداری کے ثمرات سمیٹنے کا وقت آرہا ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے یہ خوشخبری دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کیساتھ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ رشکئی اکنامک زون بننے سے مزید عالمی سرمایہ کاری آئے گی جبکہ دھابیجی کے سلسلے میں آج سندھ کے وزیراعلیٰ سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ایگری کلچر میں کارپوریٹ فارمنگ کی طرف جا رہے ہیں۔ چائنیز ایگری کلچر کے حوالے سے ہمیں سپورٹ کریں گے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے آزمودہ تعلقات ہیں۔ چین کے تعاون سے ترقی کے بڑے منصوبے جاری ہیں۔ شاہراہوں کی تعمیر اور باہمی تجارت بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ سی پیک منصوبے ہر صورت میں مکمل ہوں گے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک ہمارا قومی پروجیکٹ ہے، اس کے علاوہ چین بعض نئے منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے جبکہ کینیڈین، جرمن اور چینی سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں۔ یہ تینوں ممالک طبی آلات کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک 40 سال دہشت گردی میں گھرا رہا، انفراسٹرکچر متاثر اور جانی نقصان ہوا۔ دنیا میں کسی قسم کی بھی جنگ کے بعد تعمیر نو ہوتی ہے۔ 40 سال جنگ لڑنے کے بعد اپنے بل بوتے پر آگے بڑھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Samrat smaitne k liye to ap ko cpec ka chairman lgaya hai

Sir ap to boht arsy se isky samraat samait rahy hen baqi to pta nahi

شکر یہ نواز شریف۔۔

ملک و عوام کیلیئے ابھی بھی ثمرات سمیٹنے کا وقت 'آ رہا ہے' جبکہ چود ثمرات سے فائدہ بھی اٹھا لیا۔ پاپا جونز کامیاب بھی ہو گیا وہاں سے ثمر آنا شروع ہو گیا ہے

انشاءاللہ پاک چین دوستی زندہ باد ہمیں پاک فوج پر فخر ہے

If corruption had a face

kitny smytny hain?

یہ بتایا جا رہا ہے کیا یا وارننگ دی جا رہی ہے؟ یہ ثمرات قوم نے سمیٹنے ہیں یا باجکو نے؟

With lot of respect sir, please give your Receipts

Chor

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔