افغانستان کا امن پورے خطے کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کا خواہاں ہے کیونکہ افغانستان کا امن پورے خطے کی تعمیر وترقی کے لیے ناگزیر ہے، ہم نے خلوصِ دل سے افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کیا اور انشا اللہ کرتے رہیں گے۔

پاک افغان ٹریک ٹو پراجیکٹ سے وابستہ اعلیٰ سطح کے افغان وفد نے ڈاکٹر شعیب سڈل کی قیادت میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک افغان دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تاریخی، ثقافتی اور دیرینہ مذہبی تعلقات ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے دو طرفہ تعلقات باہمی اعتماد کے فقدان کے سبب سرد مہری کا شکار رہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 27 جون کو صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان سے ان تعلقات کو ایک نئ جہت ملی۔ ہم نے دو طرفہ تجارتی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔ پاکستان افغانستان کی داخلی خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور وہاں امن واستحکام کا خواہاں ہے کیونکہ افغانستان کا امن پورے خطے کی تعمیر وترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھوربن میں افغانستان کے صف اول کے قائدین سے میری ملاقات اور تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کل میں نے چینی اور افغان وزرائے خارجہ کو سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامے ارسال کئے ہیں جو جلد اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جرمنی کی میزبانی میں عظیم الشان عالمی بین المذاہب امن کانفرنسجرمنی کی میزبانی میں بین المذاہب عظیم الشان عالمی امن کانفرنس جاری ہے جس میں پوری دنیا
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

مودی سے امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں، آصف زرداریمودی سے امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں، آصف زرداری تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

امریکا افغان امن معاہدے میں کامیابی کیلئے پر امیدwww.24newshd.tv
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

ٹرمپ کی خواہش ہے پاک بھارت تناؤ کم ، امن برقراررہے،شاہ محمودٹرمپ کی خواہش ہے پاک بھارت تناؤ کم ، امن برقراررہے،شاہ محمود تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پریانکا کو امن کی سفیر کے منصب سے ہٹایا جائے، شیریں مزاری'پریانکا کو امن کی سفیر کے منصب سے ہٹایا جائے' تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

جنوبی یمن میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی انتھک کاوشوں کی تحسینمارٹن گریفتھس نے جنوبی یمن میں امن وامان کی بحالی اور استحکام کے لیے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے انتھک کردار کو سراہا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »