افغان حکومت نے مزید 100 طالبان قیدی رہا کر دیئے، اقدام ناقابل قبول ہے: ذبیح اللہ مجاہد

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کی حکومت نے طالبان کے 100 قیدیوں کو رہا کرنے کے ایک دن بعد مزید 100 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی انتظامیہ نے گزشتہ روز 100 ایسے طالبان قیدیوں کو رہا کیا تھا جو امن کے لیے بڑا خطرہ نہیں اور جنہوں نے جنگ کے میدان میں دوبارہ واپسی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔فرانسیسی خبر رساں اے ایف پی کے مطابق طالبان کی رہائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اشرف غنی کو سیاسی بحران کا سامنا ہے کیونکہ امریکا امن معاہدے میں رکاوٹ آجانے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرچکا ہے۔ اسکے علاوہ افغانستان میں کورونا وائرس کی وبا بھی پھیلتی جارہی...

نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ کابل امن کے لیے کوشش اور کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کے طور پر آج 100 طالبان قیدیوں کو رہا کرے گا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ اقدام ناکافی ہے۔

گزشتہ ہفتے طالبان کے چھوٹے گروپ نے معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے پر حکومت سے بات چیت کے لیے کابل کا دورہ کیا تھا۔ معاہدے کے تحت افغان حکومت 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کی پابند تھی۔ یاد رہے کہ دوحہ میں امریکا اور طالبان میں ہونے والے معاہدے میں طے پایا تھا کہ افغان حکومت طالبان کے 5000 قیدی رہا کریگی جبکہ اس کے بدلے میں طالبان افغان سکیورٹی فورسز کے 1000 قیدی رہا کریں گے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر ہمارا موقف بہت واضح ہے۔ اب روزانہ کی بنیاد پر 100 قیدی رہا کیے جائیں گے۔ یہ اس معاہدے کا حصہ نہیں اور نہ ہی یہ ہمارے لیے قابل قبول ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

افغان حکومت کا طالبان کے 100 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

افغانستان میں حکومت نے ایک سو طالبان قیدی رہا کر دیئے ہیںافغانستان میں حکومت نے ایک سو طالبان قیدی رہا کر دیئے ہیں Read News Afghanistan mfa_afghanistan Taliban Free
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

عالمی وبا کے 100 دن، کورونا وائرس نے دنیا کو کیسے بدل دیا؟ - World - Dawn NewsLanat hun aap p Har time Jhooth bolate hun Yes only care for yourself avoid get together social distance not going outside only major reason don’t shake hand use sensitizer and wash hand 20 seconds and use mask
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

فٹبالر رونالڈنہو جیل سے رہا لیکن عدالت نے گھرمیں نظربند کردیاسابق برازیلین فٹبالر رونالڈنہو نے کیا جرم کیا ہے؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates Ronaldinho
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

افغان حکومت نے100 طالبان قیدی رہا کر دیئےافغان حکومت نے100 طالبان قیدی رہا کر دیئے Afghanistan Government Released Prisoners CoronaVirus Taliban MoDAfghanistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

Afghan government releases 100 Taliban prisonersThe government Great news afghan govnt must understand power of talibans💪
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »