اس محلے میں تمام گھر تھری ڈی پرنٹر سے ’’چھاپ‘‘ کر تیار کیے جائیں گے - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

میکسیکو کے ایک گاؤں میں بارشوں اور زلزلے سے محفوظ تھری ڈی پرنٹڈ گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے

میکسیکو کے ایک گاؤں میں پورے محلے کے تمام گھر مکمل طور پر تھری ڈی پرنٹر سے چھاپ گر تعمیر کرنے کے انوکھے منصوبے پر کام شروع کیا جاچکا ہے جس کے تحت اب تک دو گھر بنائے بھی جاچکے ہیں۔

اس منصوبے کا مقصد مکانات کی شدید قلت کو دور کرنا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک غیرتجارتی کمپنی نے دو گھر مکمل طور پر تھری ڈی پرنٹر سے تیار کیے ہیں جبکہ اگلے مراحل میں ٹباسکو کے گاؤں میں 500 مربع فٹ کے 50 گھر تعمیر کیے جائیں گے جس کے بعد یہ پورا محلہ تھری ڈی پرنٹروں سے بنائے گئے گھروں سے بھر جائے گا اور غالباً اپنی نوعیت کا واحد تھری ڈی محلہ بھی ہوگا۔

ہر تھری ڈی پرنٹڈ گھر میں دو بیڈروم، ایک بڑا کمرہ، ایک باورچی خانہ اور غسل خانہ بھی شامل ہے۔ پہلے مرحلے میں یہاں خاندان کو بسا کر ان سے گھر کے متعلق رائے لی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق دونوں گھر صرف 24 گھنٹے میں تعمیر کئے گئے ہیں۔ کمپنی نے تھری ڈی پرنٹر بنانے والے ادارے آئکون کی مدد سے یہ گھر تیار کروایا ہے۔

غیرسرکاری تنظیم کے مطابق میکسیکو میں لوگوں کی رہائش کا بحران ہے اور غربت کے شکار افراد اپنے گھر کا صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔ مکانات کے لیے غریب گھرانوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی ماہانہ آمدنی 75 ڈالر سے بھی کم ہے۔ اس تجربے کی کامیابی کے بعد نہ صرف اس جگہ 50 مکانات بنائے جائیں گے بلکہ ہیٹی، ایل سلواڈور اور بولیویا میں بھی مزید 2700 تھری ڈی پرنٹڈ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیشاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کوسرعام پھانسی دینے سے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

بیرون ملک 10289 پاکستانی جیلوں میں بند، سعودیہ میں سب سے زیادہبیرون ملک 10289 پاکستانی جیلوں میں بند، سعودیہ میں سب سے زیادہ Read News Report PakistaniJail SuadiaArabia KSAmofaEN
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

سردی پڑتے ہی سرگودھا میں گڑ والی چائے کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاسردی پڑتے ہی سرگودھا میں گڑ والی چائے کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا Sargodha Winters JaggeryTea DemandIncreased
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بھارت میں ہنگامے اور ہلاکتیں، جاپانی وزیر اعظم نے دورے سے انکار کردیانئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں مسلم مخالف شہریت بل پر جاری ہنگامہ آرائیوں کی وجہ سے جاپانی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

خون میں غیرمعمولی چکنائی سے جسمانی اعضا ناکارہ ہونے کا خدشہ - ایکسپریس اردوخون میں چکنائی سب سے پہلے اندرونی سوزش کی وجہ بنتی ہے، پھر خون کی نالیوں اور جسمانی اعضا کو متاثر کرسکتی ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

2019 میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی مزاحیہ اور متنازع ویڈیوز - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »