اسیر نوجوان نے 85 سالہ ماں کی مدد سے الیکشن میں بی جے پی کو شکست دیدی - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے؛

بھارتی ریاست آسام میں آزاد امیدار اکِھل گگوئی نے جیل میں رہتے ہوئے اپنی ماں کی مدد سے انتخابی مہم چلائی اور مودی کی جماعت بی جے پی کو شکست کی دھول چٹادی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست آسام کے الیکشن میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے جب جیل میں قید کاٹنے والے نوجوان کسان رہنما اکھل گگوئی کی 85 سالہ ماں پریادا گگوئی نے نہ صرف بیٹے کی انتخابی مہم چلائی بلکہ طاقتور حکمراں جماعت کے مضبوط امیدوار کو شکست سے دوچار بھی کیا۔ یوں تو بھارت میں پانچ ریاستوں میں الیکشن ہوئے جس میں مغربی بنگال سب سے زیادہ اہمیت کا حامل تھا تاہم سب سے انوکھا اور دلچسپ معرکہ اپر آسام میں شیوا ساگر کے حلقے میں ہوا۔ جہاں وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے اپنے امیدوار کے حق میں جلسے کیئے لیکن اس کے باوجود بی جے پی مالی طور پر کمزور لیکن پُرعزم نوجوان سے ہار گئی۔

اکھل گگوئی 2019 سے جیل میں ہیں۔ انہیں شہریت کے متنازع بل کے خلاف عوامی رائے عامہ کو ہموار کرنے اور حکومت مخالف ریلیوں پر حراست میں لیا گیا تھا تاہم نوجوان رہنما نے جیل سے بھی مہم جاری رکھی۔ اسی دوران جب کسانوں نے حکومت کو ناکوں چنے چبوائے تو اس میں بھی اکھل گگوئی نے جیل میں رہتے ہوئے اپنے علاقے کے کسانوں کی قیادت کی تھی۔

یاد رہے کہ اس وقت اکِھل گگوئی کی صحت مبینہ طور پر خراب ہے اور وہ عدالتی تحویل میں گوہاٹی میڈیکل کالج اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نوجوان کی خطرناک پل پر سائیکل چلانے کی ویڈیو نے سب کو ششدر کر دیاجوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان خطرناک پل پر تیزی سے اپنی سائیکل چلا رہا ہے۔ جسے دیکھ کر ہر کوئی ششدر رہ گیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کم عمرترین پاکستانی نوجوان نے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پرسبزہلالی پرچم بلند کردیا - ایکسپریس اردو19 سالہ نوجوان شہروزکاشف نے 8849 میٹربلند چوٹی سرکرلی ذرا بھی شرم کر کے یہ خبر بھی چلا دیں GazaUnderAttack Ager is ko kush ho jata to Pore pakistan ko is k lye duye kerne per jani thi
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کرپٹو کرنسی نے روسی نوجوان کو 27 سال کی عمر میں ارب پتی بنا دیاکرپٹو کرنسی نے روسی نوجوان کو 27 سال کی عمر میں ارب پتی بنا دیا Cryptocurrency YoungRussianMan Billionaire 27Age CanadianProgrammer Ethereum VitalikButerin
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

نوجوان پاکستانی کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ پر سبزہلالی پرچم لہرا دیانوجوان پاکستانی کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ پر سبزہلالی پرچم لہرا دیا ARYNewsUrdu SherozeKashif MountEverest
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

قاتل ڈور نے 25سالہ نوجوان کی زندگی کی ڈور کاٹ دیبتایا جاتا ہے کہ متوفی کی موت زیادہ خون بہہ جانے سے واقع ہوئی۔پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر لاش شعبہ پوسٹ مارٹم میں منتقل کردی۔پولیس ابھی تک پتنگ اڑانے والے کو
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »