اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ، شہر کے 8 حساس مقامات پر سواٹ کمانڈوز تعینات

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ، کراچی کے 8 حساس مقامات پر سواٹ کمانڈوز تعینات ARYNewsUrdu

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے بعد شہر میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے 8 اہم مقامات پر سواٹ کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا، کمانڈوز کسی بھی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کم سے کم وقت میں تیار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے بعد شہر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی اور سواٹ کمانڈوز کو شہر کے 8 اہم مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز مقصود میمن نے کہا کہ کراچی پولیس چیف کی جانب سےفیصلہ کیاگیا، سواٹ ٹیم میں انتہائی خصوصی تربیت یافتہ کمانڈوز ہیں، تمام کمانڈوز کو پاکستان آرمی اورنیوی کے کمانڈوز نے تربیت دی ہے۔

مقصود میمن کا کہنا تھا کہ حساس مقامات پرسواٹ کمانڈوزکو تعینات کیا گیاہے، کسی بھی دہشت گردی سےنمٹنےکےلیے کم سےکم وقت میں ٹیم تیارہوگی، ایس ایس یو ہیڈکوارٹرزسمیت 8مقامات پر سواٹ کمانڈوز تعینات ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا سواٹ کمانڈوز کی ہر ٹیم میں 8 جوان شامل ہیں، ڈی آئی جی ون فائیو کوبھی سواٹ ٹیم سے لنک کردیا گیا ہے، سواٹ کا مطلب اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ہے، ٹیم کے پاس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہتھیارموجود ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے پرواز کا فضائی میزبان پرسرار طور پر لاپتااسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کا فضائی میزبان پرسرار طور پر لاپتا ہو گیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

شہر قائد میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا جاریکراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے شہر قائد میں جاری طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

شہر قائد میں طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا جاریکراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے شہر قائد میں جاری طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری کا نوٹس دے دیاامریکہ کے صدر نے مئی میں چین پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے عالمی ادارہ صحت پر وائرس کے حوالے سے 'دنیا کو گمراہ' کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

برہان وانی کا یوم شہادت، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتالسری نگر : حریت کمانڈر برہان وانی کے چوتھے یوم شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، اس موقع پر برہان وانی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

’اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرو’: تبت تنازع پر چین کا امریکی حکام پر ویزا پابندی لگانے کا اعلانبیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے تبت کے معاملے پر امریکی حکام پر ویزا پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »