پاکستان آرمی کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔
بدھ کو ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کلبھوشن یادو سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں ہو رہی۔ ایکٹ کے معاملے پر چند قانونی آپشنز زیر غور ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے متعلق قانونی پہلوؤں پر غور جاری ہے اور اس بارے میں جو بھی فیصلہ ہوگا، اسے منظر عام پر لایا جائے گا۔
قبل ازیں بعض میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے کلبھوشن یادو کو فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف سول عدالت میں اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ کلبھوشن یادو کو فوجی عدالت نے پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت سزائے موت سنائی ہے جبکہ عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو سزا پر نظر ثانی اور کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »