آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ ۔۔۔جماعت اسلامی نے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 1 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Qulity Score:
  • News: 4%
  • Publisher: 63%

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے، آئی ایم ایف کا مقصد

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

معیشت ٹھیک کرنا نہیں بلکہ اپنے ایجنڈے کی تکمیل ہے،جب تک آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر چلتے رہے ملکی معیشت سنبھل نہیں سکتی،وزیر اعظم عالمی معیشت کا رونا رونے کی بجائے گھر کی خبر لیں اور عوام کو مہنگائی ،بے روز گاری ،غربت سے بچانے اور تعلیم و صحت کی سہولتیں دینے کی طر ف توجہ دیں،خود وفاقی منسٹرز اپنی ناکامی کا اعتراف کررہے ہیں،حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ ظلم وجبر کی انتہا کردی،اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹا جارہا ہے،سرکاری ایجنٹ بلیک میں ٹکٹ بیچ کر لاکھوں روپے کمارہے ہیں،کورونا وبا سے نپٹنے کیلئے...

معیشت ٹھیک کرنا نہیں بلکہ اپنے ایجنڈے کی تکمیل ہے،جب تک آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر چلتے رہے ملکی معیشت سنبھل نہیں سکتی،وزیر اعظم عالمی معیشت کا رونا رونے کی بجائے گھر کی خبر لیں اور عوام کو مہنگائی ،بے روز گاری ،غربت سے بچانے اور تعلیم و صحت کی سہولتیں دینے کی طر ف توجہ دیں،خود وفاقی منسٹرز اپنی ناکامی کا اعتراف کررہے ہیں،حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ ظلم وجبر کی انتہا کردی،اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹا جارہا ہے،سرکاری ایجنٹ بلیک میں ٹکٹ بیچ کر لاکھوں روپے کمارہے ہیں،کورونا وبا سے نپٹنے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا اب تک ایک پیج پر نہ آناالمیہ ہے ۔اگر ابتداءمیں ہی متفقہ پالیسی بنائی جاتی تو کوروناکے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکتا تھا۔سوات میں تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت تمام تر وعدوں اور بلندوبانگ دعوؤں کے باوجو د مہنگائی اوربے روز گاری پر قابو پانے میں ناکام رہی،حکمرانوں نے ہماری آنے والی نسلوں کو بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنا دی ہیں،حکمران ،نیب اور عدالتیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرتیں تو آج ملک 100ارب ڈالر سے زیادہ کا مقروض نہ ہوتا،کرپشن ،بدعنوانی اور رشوت ستانی جیسے جرائم کے مکمل خاتمہ کیلئے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں فیصلے کرنا ہونگے،چوری کرکے بیرون ملک منتقل کی گئی قومی دولت واپس آجائے تو نا صرف پاکستان کے تمام قرضے اتر سکتے ہیں بلکہ عوام کو غربت مہنگائی ،بے روزگاری دلدل سے بھی نکالا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تو چیف جسٹس نے نئی احتساب عدالتیں بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ کام نہیں کررہا ،مقدمے درج ہوتے ہیں مگر فیصلے نہیں ہوتے ،یہی ہونا ہے تو کیوں نہ نیب اور احتساب عدالتیں بند کردی جائیں “۔سینیٹر سراج الحق نےکہاکہ بے لاگ احتسابی نظام کےبغیربدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ خود فریبی کے سوا کچھ نہیں،چند لوگوں کے احتساب اور مجرموں کے آسانی سے بیرون ملک فرارکی وجہ سے پور ے نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں، نیب کی الماریوں میں کرپشن کے 150میگا سکینڈل کی فائلیں پڑی گل سڑ رہی ہیں مگر ان پر کوئی کاروائی نہیں کی جارہی،پانامہ کےدیگر 436ملزموں کو بھی کوئی نہیں پوچھ رہا،ان تمام کیسز پر نیب اور حکمرانوں نے ایک پراسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے،قانون افراد کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے ہوناچا ہئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بڑے جاگیر داروں اور سرمایہ داروں سے ٹیکس وصولی کا منظم نظام بنائے، غریبوں کو ٹیکس کی چکی میں پیستے رہنامعاشی پلاننگ نہیں،لوٹ کھسوٹ کے نظام کو ختم کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔سینیٹر سراج الحق نے سابق صوبائی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی حسین احمد کانجو کی خدمات کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے انتھک محنت کی اور اپنی زندگی میں امانت و دیانت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK
 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایف بی آئی کے سربراہ: ’چین امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے‘ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے چین میں پیدا ہونے والے امریکہ کے رہائشیوں سے کہا کہ اگر چینی حکام انھیں ہدف بنا کر انھیں چین واپس لوٹنے کے لیے کہیں تو وہ ایف بی آئی سے رابطہ کریں۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے آفاق احمد سے معافی مانگ لیاگر آفاق احمد ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہونا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے، عامر خان
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کے الیکٹرک کے خلاف، ایم کیو ایم کا اسلام آباد، جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنے کا اعلانکے الیکٹرک کے خلاف، ایم کیو ایم کا اسلام آباد، جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنے کا اعلان ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ارشد ملک پی اے ایف سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے سربراہ رہیں گے - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

ائیرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی چیف ایگزیکٹو پی آئی اے رہیں گےائیرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی چیف ایگزیکٹو پی آئی اے رہیں گے ArshadMalik Continue Official_PIA Chief After Retirement PAF MoIB_Official pid_gov Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پی آئی اے کا فضائی میزبان ٹورنٹو کے ہوٹل سے غائب - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »