تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

قربانی کا جانور ذبح ہوا تو شیر بھی گھر میں گھس گیا، اہلخانہ خوفزدہ

ریاض : سعودی عرب میں قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت گھر میں خوانخوار شیر گھس آیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں عید قرباں کے موقع پر اس وقت گھر میں جنگلی شیر گھس آیا جب اہل خانہ راہ خدا میں جانور قربان کررہے تھے۔

شیر کی گھر میں آمد دیکھ کر اہل خانہ شدید خوفزدہ ہوگئے اور شیر کو دیکھتے ہوئے شور شرابہ شروع کردیا، سعودی شہری ھیثم الخالد نے گھر میں گھر میں شیر گھسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

سعودی شہری کا کہنا تھا کہ قربانی کے وقت گلی محلوں میں آوارہ کتوں اور بلیوں کا گشت تو دیکھا ہے لیکن گوشت کی بو سونگ کر یوں شیر کا گھر میں گھس آیا ناقابل یقین ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شیر ہمارے گھر کی دیوار پر بیٹھ کر کچھ میٹر کے فاصلے سے ذبح کیے ہوئے قربانی کے جانور اور ہمیں دیکھتا رہا۔

ھیثم خالد کا کہنا تھا کہ خونخوار جانور کو دیکھتے ہی ہم نے پولیس اور شہری دفاع کے اہلکاروں کو مدد کےلیے بلالیا تھا۔

Comments

- Advertisement -