Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

میچ کیلئے فواد عالم ایک بار پھر نظرانداز

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں ٹیسٹ سیریز ...
شائع 05 اگست 2020 08:46pm

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے، مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو میچ کیلئے ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس میچ میں پاکستان ٹیم 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ سرفراز احمد اور سہیل خان بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں موجود کھلاڑیوں کے نام:

کپتان اظہر علی، شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، اسد شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ۔

پاکستان ٹیم نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ اس وقت میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔

بابر اعظم 52 اور شان مسعود 45 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ اوپنر عابد علی 16 اور کپتان اظہر علی بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور کرس ووکس ایک ایک وکٹ حاصل کرچکے ہیں جبکہ دونوں تجربہ کار بولرز اینڈرسن اور براڈ اب تک کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div