اداکار شان کی وزیراعظم عمران خان کو حق کی راہ میں ڈٹے رہنے کی تلقین

Last Updated On 01 July,2020 10:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار شان شاہد نے اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انھیں سچ کے راستے پر ڈٹے رہنے کی تلقین کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں اداکار شان شاہد نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سچ کے راستے پر اکیلے چل رہے ہیں جہاں کرپٹ لوگوں کا زوال ہوگا اور کمزور لوگ ابھریں گے۔ 

اداکار شان شاہد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعظم آپ حق کے راستے پر ثابت قدم رہیں۔ کوئی طوفان اس کشتی کو ڈبو نہیں سکتا جس کے مقدر میں کنارے لگنا ہو۔ 

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ اس جدوجہد میں ہم آپ کیساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو طاقت عطا کرے۔
 

Advertisement