• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار سے زائد جبکہ اموات 16 سو سے زائد ہو گئیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 77 ہزار 837 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 644 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 48 ہزار 135 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 824 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 28 ہزار 58 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 31 ہزار 86 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 526 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 850 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 540 ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 485 ہو چکی ہے جبکہ اموات 482 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 4 ہزار 514 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 49 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پنجاب میں کورونا سے مزید 22 اموات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ہزار 893 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 30 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 738 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 271 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 6 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ روز (یکم جون کو) کورونا وائرس کے 16 ہزار 548 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 5 لاکھ 77 ہزار 974 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین