کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج قوم کی حمایت سے ناقابل تسخیر فوج ہے۔ بہترین تربیت یافتہ پروفیشنل فوج امن کی ضامن ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کالج کے افسران اور فیکلٹی سٹاف سے خطاب کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ بہترین تربیت یافتہ پروفیشنل فوج امن کی ضامن ہے،پاکستانی فوج قوم کی حمایت سے ناقابل تسخیر فوج ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے ملکی داخلی اور خارجی درپیش چینلجز پر بھی گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام، تنازعات کے حل پر منحصر ہے۔عالمی حمایت اورتعاون سےان تنازعات کوحل کیاجاسکتاہے۔پختہ عزم اورعلاقائی مسائل اورچیلنجزسےنمٹنےمیں مددمل سکتی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024