کورونا وائرس: ساجد واجد کی جوڑی ٹوٹ گئی، واجد کورونا کی وجہ سے چل بسے

واجد خان

،تصویر کا ذریعہTWITTER@WAJIDKHAN7

،تصویر کا کیپشندو سال قبل واجد خان کا گردے کا ٹرانسپلانٹ ہوا تھا

بالی وڈ کی معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد کے واجد خان کا 42 سال کی عمر میں وائرس کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے۔

اس جوڑی نے سُپر سٹار سلمان خان کی فلم 'وانٹیڈ'، 'دبنگ' اور 'ایک تھا ٹائیگر' جیسی کامیاب فلموں کے لیے میوزک ترتیب دیا تھا۔

واجد خان کا سوموار کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوا۔ بالی وڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے فیس بک پوسٹ میں اس کی تصدیق کی ہے۔

واجد خان کے بھائی ساجد خان نے بی بی سی سے منسلک صحافی مدھو پال کو بتایا کہ واجد خان کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا تھے۔

یہ بھی پڑھیے

واجد خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنواجد خان صرف موسیقار ہی نہیں تھے وہ گلوکار بھی تھے

واجد خان کے اہل خانہ نے بھی بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

بی بی سی کو ان کے اہل خانہ نے یہ بھی بتایا کہ 'واجد خان گردے کی بیماری میں مبتلا تھے اور دو سال قبل ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا۔

'ان کے گلے میں انفیکشن تھا اور انھیں ممبئی کے علاقے چیمبور کے سورانا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔'

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 1
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 1

فلم اداکار رنویر شورے نے انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ واجد خان کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی واجد خان کو ٹوئٹر پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ 'دہشت زدہ کرنے والی خبر۔ مجھے واجد بھائی کی ہنسی ہمیشہ یاد رہے گی۔ وہ سدا مسکراتے رہتے تھے۔ بہت جلدی چلے گئے۔۔۔'

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 2
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 2

میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا 'وہ گذشتہ چار دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ ان کی طبیعت خراب تھی۔ اس کا آغاز گردے کے انفیکشن سے ہوا تھا اور پھر ان کی حالت تشویشناک ہوتی چلی گئی۔'

پاکستانی نژاد انڈین شہری عدنان سمیع نے بھی ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 3
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 3

ساجد واجد جوڑی نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز سنہ 1998 میں 'پیار کیا تو ڈارنا کیا' سے کیا تھا اور اس کے بعد انھوں نے سلمان خان کی فلموں میں موسیقی دینے کا سلسلہ مستقل جاری رکھا۔ سلمان خان کی جن فلموں میں اس جوڑی نے میوزک دیا ان میں 'گرو'، 'تیرے نام'، 'تم کو نہ بھول پائیں گے'، اور 'پارٹنر' جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا کہ ’میں انھیں دوسری ماں کے بطن سے پیدا ہونے والا اپنا بھائی کہتی تھی۔ غیر معمولی صلاحیت کے باوجود وہ بہت شریف اور خوش مزاج تھے۔ میرا دل اس قدر ٹوٹا ہے کہ میں واجد خان کو الوداع بھی نہیں کہہ سکی۔۔۔'

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 4
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 4

واجد خان صرف اپنے میوزک کے لیے معروف نہیں تھے بلکہ وہ ان کی شہرت کی وجہ ان کی گلوکاری بھی تھی۔

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 5
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 5

سلمان خان پر فلمائے جانے والے گیت 'میرا ہی جلوہ' اور 'فیوی کول سے۔۔۔' کے ساتھ اکشے کمار کی فلم 'راؤڈی راٹھور' میں اکشے کمار پر فلمائے جانے والے گیت 'چنتا تا چتا چتا' جیسے مشہور گیتوں کو واجد خان نے ہی آواز دی تھی۔

انھوں نے حال ہی میں سلمان خان کے لیے 'پیار کرو نا' اور 'بھائی-بھائی' گانوں کے لیے میوزک تیار کیا تھا جسے سلمان خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر واجد خان کو بالی وڈ کے بہت سے ستارے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اور ان کے لواحقین کے لیے صبر اور ان کی روح کے لیے سکون کی دعائيں کر رہے ہیں۔

کورونا بینر
لائن