پی ٹی آئی رہنما اور سماجی کارکن ابرار الحق بھی کورونا وائرس سے متاثر

Last Updated On 31 May,2020 08:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سماجی کارکن ابرار الحق بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ ابرار الحق نے عوام سے کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور سمیت متعدد سماجی اور سیاسی شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

ابرار الحق نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ انشاء اللہ میں سکائپ کے ذریعے ریڈ کریسنٹ اور سہارا ورکر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دوں گا۔ برائے مہربانی میرے اور ان سب سے لڑنے والوں کے لئے دعا کریں۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ انھیں گزشتہ رات سے بخار اور خشک کھانسی کی شکایت ہے لیکن امید کرتا ہوں کہ میں کورونا سے متاثر نہیں ہوں تاہم گورنر پنجاب چودھری سرور سمیت تمام لوگ جو میرے ساتھ رابطے میں رہے، ان سے درخواست ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 

 

 

Advertisement