- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کردیں گے، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ارطغرل زبردست ڈرامہ ہے، تاہم غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کردیں گے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک (پی ٹی وی ہوم) پر حیرت کا اظہار کیا کہ وہ دوسرے ممالک کی پروڈکشنز پر فخر جتارہا ہے، حالانکہ اسے پاکستانی پروڈکشن پر توجہ دینی ہوگی، ورنہ غیر ملکی ڈرامے ہماری پروڈکشن کو برباد کر دیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ غیر ملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ سستا ہوتا ہے لیکن اس سے ہماری اپنی پروگرامنگ پر دور رس تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ فواد چوہدری کے اس بیان کی اداکار فخر عالم نے بھی تائید کی اور ان کے موقف کو جرات مندانہ قرار دیتے ہوئے سراہا۔
فواد چوہدری کے اس بیان پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ تو پھر پی ٹی وی کو ارطغرل غازی جیسا کوئی ڈرامہ بنانے دیں، کیا وہ یہ بناسکتا ہے؟۔ اس پر فواد چوہدری نے جواب دیا ضرور کیوں نہیں۔
Surprised on @PTVHomeOfficial taking pride on other countries productions,you guys must focus on Pak productions otherwise foreign dramas ll ruin Pak productions,its always cheap to import foreign dramas but this ll have devastating long term effect on our own programming
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 31, 2020
ایک صارف نے فواد چوہدری کی ہی ارطغرل کی تعریفوں پر مبنی ایک پرانی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی چند دن پہلے کی بات ہے آپ ارطغرل کی مثالیں دے رہے تھے۔
اس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ارطغرل زبردست ڈرامہ ہے میں نے ارطغرل کی تو بات ہی نہیں کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ میرا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ آپ غیرملکی ڈرامہ چلائیں لیکن اس پر اتنا ٹیکس لگائیں کہ اس سے ہمارا مقامی ڈرامہ متاثر نہ ہو، کیونکہ اگر تمام ٹی وی چینلز باہر سے سستے ڈرامے خرید لیں گے تو ہماری تو پوری انڈسٹری ہی بیٹھ جائیگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔