پہلی بار کسی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پبلک کی گئی: فیاض الحسن چوہان

Last Updated On 29 May,2020 03:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پہلی بار کسی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پبلک کی گئی ہے، رپورٹ ن لیگ کی قیادت کی سیاست پر کالا دھبہ ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان اپنے بیان میں کہا کہ 2017 میں عالمی منڈی میں چینی کی قیمت 100 ڈالر فی ٹن زائد تھی، لیکن شاہد خاقان عباسی نے آل شریف کو خوش کرنے کے لیے 20 ارب کی صورت میں تاریخی سبسڈی دی، تحقیقاتی رپورٹ کی صورت میں ن لیگی قیادت کی سیاست اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑ گئی ہیں، آلِ شریف منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور کرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کر رہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا ن لیگی ترجمان چیخنے چلانے اور دشنام طرازی کی صورت میں ٹاں ٹاں کی سیاست کر رہے ہیں، مشکل حالات میں بھی عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔
 

Advertisement