تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کرامت کھوکھر کورونا کا شکار

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا کا شکار ہو گئے جس پر انہیں گھر پر کوارنٹائن کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آ گئی۔ کرامت کھوکھر نے خو د کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

کرامت کھوکھر لاہور کے حلقے این اے 135 سے تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں نمائندگی کرتے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں