پوری دنیا جانتی ہے نواز شریف ایٹمی دھماکوں کے سخت خلاف تھے: فیاض الحسن

Last Updated On 28 May,2020 03:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لینے پر مسلم لیگ ن کی قیادت کو شرم آنی چاہیے، پوری دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف ایٹمی دھماکوں کے سخت خلاف تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اگر ایٹم بم اتفاق فاونڈری میں تیار ہوا ہے تو پھر قوم آل شریف کو کریڈٹ دینے کو تیار ہے، نواز شریف عالمی قوتوں کے ساتھ مالی لین دین کے لئے تیار تھے، ان کے دور کے وزیر خارجہ گوہر ایوب نے اپنی کتاب میں اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

 

Advertisement