افغانستان میں حکومت نے ایک سو طالبان قیدی رہا کر دیئے ہیں
افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے دفتر کے مطابق رہا کیے گئے قیدیوں کا انتخاب ان کی صحت' عمر اور بقایا سزا کی مدت کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور یہ اقدام قیام امن اور کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق حکومتی کوششوں کا حصہ ہے
افغانستان میں حکومت نے ایک سو طالبان قیدی رہا کر دیئے ہیں۔افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے دفتر کے مطابق رہا کیے گئے قیدیوں کا انتخاب ان کی صحت' عمر اور بقایا سزا کی مدت کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور یہ اقدام قیام امن اور کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔افغان حکومت اور طالبان نے امریکہ طالبان معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کے لئے گزشتہ ہفتے مذاکرات شروع کیے۔