اپوزیشن نے اہم قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اہم قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے۔ اپنے بیان میں و انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیس کروڑ عوام اپوزیشن کے دوغلے چہرے کو پہچان چکی ہے،کئی ماہ لندن بیٹھ کر مزے لوٹنے والوں کی زبان سے دکھی انسانیت کی بات کسی صورت نہیں جچتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کورونا وبا پر سیاست چمکانے سے گریز کریں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت نے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کی دانشمندانہ سوچ اور دور اندیش فیصلوں سے خائف ہیں،انشا اللہ عوام کے تعاون سے کورونا وبا پر قابو پائیں گے۔