Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوامیں کوروناوائرس سےایک شخص جاں بحق،تعداد 5ہو گئی

اپ ڈیٹ 30 مارچ 2020 07:57am
فائل فوٹو

پشاور:خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5ہو گئی، 4مزید کیسز آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 192 تک پہنچ گئی۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے ایبٹ آباد کے رہائشی 78 سالہ شخص کی کورونا سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اب تک 5افراد کی اموات واقع ہوئیں ہیں جبکہ   آج مزید 4کیسز آنے کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 192 تک پہنچ گئی ہے۔

 ابیٹ آباد میں پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر میڈیکل اسپیشلٹ بھی کرونا وائرس کے شکار ہو گئے، ابیٹ آباد میں 3افراد کے کرونا وائرس کے مثبت کیسز آئے ہیں ۔

مردان کے تحصیل کاٹلنگ میں کورونا وائرس ایک پولیس اہلکار میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div