تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کرونا وائرس: قبل ازوقت ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات

انگلینڈ: برطانیہ کے طبی اور تحقیقی ماہرین نے کرونا وائرس سے قبل ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات تلاش کرلیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں کرونا وائرس کی علامات جاننے کے حوالے سے ماہرین سر جوڑ کر بیٹھے اور متاثرہ افراد کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں مطالعہ کیا۔

ماہرین نے تحقیق کے دوران ایک رپورٹ تیار کی جس میں وہ 8 علامات بتائی گئیں ہیں جو کرونا وائرس سے قبل ظاہر ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹرز نے مشورہ دیا کہ اگر کوئی ایک علامت بھی ظاہر ہو تو متاثرہ شخص کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ ضرور کروائے۔

ماہرین نے جنوری کے وسط سے لے کر 25 مارچ تک سامنے آنے والے کیسز کے مریضوں کا ڈیٹا جمع کیا اور اُس کی روشنی میں ہی رپورٹ مرتب کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے اُن کو قبل از وقت کوئی ایک اور بہت سو کو تمام ہی ظاہر ہوئیں تھیں۔

آنکھوں کا انفکیشن

ماہرین کے مطابق آنکھوں کا سرخ ہونا یا بار بار آنسو بہنا کرونا کی بڑی علامات میں سے ایک ہے کیونکہ آشوب چشم کا کوئی بھی مرض سینہ جکڑنے کی وجہ سے ہوتا ہےْ

خشک کھانسی

تحقیقی رپورٹ کے مطابق خشک کھانسی کا بہت زیادہ ہونا یا پھندہ لگنا بھی کرونا کی علامت ہے۔ یہ عام کھانسی نہیں ہوتی بلکہ عام طور پر  زیادہ تمباکونوشی کرنے والے اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔

دماغی تھکاوٹ اور سر میں درد

ماہرین نے بتایا کہ سر میں درد رہنا یا دماغی تھکاوٹ ہوجانا بھی کرونا کی خاموش علامت ہے۔

تیز بخار

کسی بھی شخص کو 100 فیرن ہائیڈ یا اُس سے زیادہ بخار ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اُس کے جسم کرونا سے متاثر ہوچکا ہے۔ ایسے بخار میں سینہ اور پیٹ (پشت) بھی تپ رہی ہوتی ہے۔

ذائقے اور سونگھنے کی حس ختم ہونا

تحقیقی رپورٹ کے مطابق کسی بھی شخص کی ذائقے اور خوشبو سونگھنے کی حس ختم ہونا کرونا کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے کیونکہ جب زکام بہہ نہیں پاتا تو کان اور حلق کو متاثر کرتا ہے جس کے بعد ناک اور زبان غیرمعمولی طور پر اپنی حس کو کھو دیتی ہیں۔

پیٹ میں درد رہنا

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹ میں درد رہنا اور پیشاب کے وقت اس کی شدت کا بڑھ جانا کرونا کی بڑی علامت میں سے ایک ہے۔ اگر ایسی تکلیف کسی شخص کو محسوس ہو تو وہ خود کو سب سے علیحدہ کرلے۔

ماہرین کے مطابق چین کے شہر ووہان میں کرونا سے متاثر ہونے والے 204 مریضوں میں سے 49 فیصد کو صرف پیٹ میں درد کی شکایت تھی اور ان کے ہاضمے کا نظام بھی خراب ہوگیا تھا۔

جسمانی تھکاوٹ

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بخار، نزلہ، خشک کھانسی کی وجہ سے مریض کو شدید جسمانی تھکاوٹ ہوتی ہے جس کی وجہ سے اُس کا سانس پھولنے لگتا ہے۔

سانس بہت زیادہ پھولنا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی علامت یہ ہے کہ متاثرہ شخص کی سانس کا توازن بگڑ جاتا ہے اور پھر ایک وقت میں اُس کے پھیپھڑے ہوا کو جمع کرنے کی صلاحیت تک کھو دیتے ہیں جس کی وجہ سے سانس بہت زیادہ پھولتا ہے۔

Comments

- Advertisement -