Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا

شائع 24 مارچ 2020 01:44pm

وزیر اعظم عمران خان  نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے نمٹنے کےلئے پیکج کا اعلان کرتے ہوئےپیٹرول اور ڈیزل میں15روپےفی لیٹرکمی کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم نے صحافیوں کورونا کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاملک میں افراتفری پھیلائی جارہی ہے۔مشکل وقت میں غریب طبقےکی مدد کریں گے۔3دن تک معاشی پیکج پر کام کیا۔کورونا سے زیادہ خطرہ غلط فیصلوں سےہوگا۔ تاثر دیاجارہاہے کہ لاک ڈاؤن کیا تو پتا نہیں کیا ہوگا؟لاک ڈاؤن کی آخری اسٹیج کرفیو ہے۔زیادہ لوگ جمع ہونے سے کوروناتیزی سےپھیلتاہے۔

انہوں نےکہا ملک میں21کیس آنےپراسکول،دیگرادارےبندکردیےگئےتھے۔ہم ملک بھرمیں کرفیوکےمتحمل نہیں ہوسکتے۔لاک ڈاؤن ہونےپر کچی آبادیوں اور مزدوروں کو کھانا کون فراہم کرےگا۔لاک ڈاؤن کےتحت اسکول اورعوامی مقامات پہلےہی بندہیں۔کیایہ صلاحیت ہےکہ غریبوں کےگھرکھاناپہنچاسکیں۔عوام کےلئے صرف سرکاری اسپتال رہ گئے۔کتنی دیرچھابڑی والےکوگھر میں بندکرسکتےہیں۔

وزیراعظم نےمزدورطبقےکےلئے200ارب روپےکےمعاشی پیکج کااعلان لرتے ہوئے کہامزدورطبقےکے لئے 200 ارب روپے رکھے ہیں۔پناہ گاہوں کی تعدادمیں اضافہ کریں گے۔پناہ گاہوں میں بے روزگارافرادکوکھانافراہم کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا برآمدی صنعت کو100ارب روپےکےٹیکس ریفنڈفوری دینےکافیصلہ کیاہے۔100ارب روپے کےٹیکس ریفنڈسےصنعتیں لیبرپرخرچ کرسکیں گی۔چھوٹی صنعتوں کیلئے100ارب روپے کھےہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز کےلئے50ارب روپےمزید دیا ہے۔

وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل میں15روپےفی لیٹرکمی کا اعلان بھی کیا۔

وزیر اعظم نے کہا گندم کی سرکاری خریداری کےلئے280ارب روپیہ رکھاہے۔انتہائی غریب طبقےکےلئے 150 ارب روپے مختص کردیے۔

کورونا کے متعلق بات کرتےہوئے بات کرتے ہوئے کہاہماری ٹیم کوروناسےمتعلق 15جنوری سےتیارتھی۔ایران کوروناسےچین کی طرح ڈیل نہیں کرسکا۔ایران میں خودمسئلے تھےہم پاکستانیوں کوواپس نہ لیتے؟بڑی مشکل سے تفتان میں موبائل لیب لےکرگئے۔

وزیر اعظم نے کہا دالوں سمیت دیگراشیاپرٹیکس کی شرح کم کررہےہیں ۔ہرخاندان کو4ماہ تک ماہانہ 3ہزارروپے دیےجائیں گے۔پاکستان میں میڈیا کو جس طرح آزادی ہے،مغربی دنیا میں نہیں۔پاکستان میں کوروناسے 6ہلاکتیں، 900کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا پر ہم نےجس تیزی سےکام کیا،کسی ملک نےنہیں کیا۔انشاءاللہ کامیاب ہوگئے تو ہم دنیا سے کافی بہترہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہرخاندان کو4ماہ تک ماہانہ 3ہزارروپےدیےجائیں گے۔300یونٹ تک گیس اوربجلی کے بل 3ماہ تک قسطوں میں لیےجائیں گے۔وقت نےچین میں پاکستانی طلبا سےمتعلق ہمارافیصلہ درست ثابت کیا۔18ویں ترمیم کےبعدصوبےخودفیصلہ کرتےہیں ہم تجویزکرسکتےہیں۔لوگوں کوپکڑکےجیلوں میں ڈالاگیاتووہاں بھی کورونا پھیل سکتاہے۔ٹرانسپورٹ بندکرنےسےسب سےبڑامسئلہ سپلائز کا آتاہے۔بجلی اور گیس کےبل تین ماہ کی قسط پر ادا کئےجاسکیں گے۔

انہوں نےیہ بھی کہاآج کا لیا گیا قدم وقت بتائےگا کہ ٹھیک ہے یا نہیں۔ٹی20نہیں،2ماہ کا گیم نہیں،ہوسکتا ہے معاملہ6ماہ چلے۔ہمیں افراتفری کےبجائےدانشمندانہ فیصلےکرناہوں گے ۔فورس کے ذریعے غریبوں کوکھاناگھروں پرپہنچاناپڑےگا۔لاک ڈاؤن کےاثرات سےنمٹنےکےلئے 100ارب روپےمختص کیے ہیں۔کرفیولگنےپرانتظامیہ کےساتھ مل کررضاکاروں کی فورس بناناپڑےگی ۔کرفیو کے اثرات غریب طبقے پر پڑیں گے۔اگرخدانخواستہ کرفیو لگاناپڑاتوپہلےپوری تیاری کرنی ہوگی۔ہوسکتاہےجہاں کوروناکاخدشہ لگےتواسےسیل کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہامعاملہ دیر تک چلا تو ہمیں فنڈز کی ضرورت پڑےگی۔ہم مسلسل زمینی حقائق پر نظر رکھےہوئے ہیں۔پورا ملک ملکر کوروناوائرس کا مقابلہ کررہا ہے۔دنیا بھرسے وینٹی لیٹرز منگوا رہےہیں۔ساراوقت میٹنگ ہورہی ہے،ہرچیز چیک کررہےہیں۔اٹلی اس لیےپھنس گیاکہ وہاں دنیاکی دوسری بڑی ضعیف آبادی ہے۔ہمارےپاس نوجوانوں کی بہت بڑی آبادی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شرح سودمیں ردوبدل کافیصلہ اسٹیٹ بینک کرےگا۔شرح سود کےاوپر معاشی ٹیم سےمسلسل بحث رہتی ہے۔شرح سود 0.76نیچےآنے کےبعد سےبھی رابطےمیں ہیں۔برآمد کندگان کے قرضوں پرسودملتوی کیاجائےگا۔شرح سودزیادہ جلدی نیچےلائےتواسکےاثرات پرڈسکس ہوتی ہے۔روپیہ بھی بڑی تیزی سے گرا،مہنگائی بھی آئی۔ہماری ایکسپورٹس بڑھ رہی تھی۔نہیں چاہتےکہ مارکیٹ میں افراتفری پھیل جائے۔

وزیر اعظم نے کہا جوبھی فیصلہ ہےذمے دارمیں ہوں۔کوئی فیصلہ میرےپوچھےبغیرنہیں ہوتا۔باہر سےرائےلینا پڑے تو ویڈیو کانفرنس کرکےلیتا ہوں۔ڈاکٹرحفیظ اور رضاباقر سے مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div