تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ریلیف پیکج: وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15 روپے کی فوری کمی کی گئی ہے، بجلی اور گیس کے بل قسطوں میں ادا کیے جاسکتے ہیں، طبی سامان کے لیے 50 ارب روپے وقف کیا گیا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیا پر بھی ٹیکس کم کر دیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فیصلے ایک چھوٹی سے ایلیٹ کلاس کو دیکھ کر کیے جاتے ہیں، کرونا وائرس کے پیش نظر بھی لاک ڈاؤن کو لے کر عمومی سوچ یہی ہے۔

انہوں نے کہا مکمل کرفیو لگانے سے نقصان امیر کو نہیں بلکہ کچی بستیوں میں رہنے والے غریبوں کو ہوگا اس لیے کرفیو لاک ڈاؤن کی آخری اسٹیج ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ مزدور طبقے کے لیے 200 ارب روپے مختص کر رہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب روپے مزید مختص کیے ہیں، گندم کی سرکاری خریداری کے لیے 280 ارب، انتہائی غریب طبقے کے لیے 150 ارب روپے مختص کر دیے، 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ سے صنعتیں لیبر پر خرچ کر سکیں گی، برآمدی صنعت کو 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ فوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس کے وقت ملک میں کرونا وائرس کے 21 کیس تھے لاک ڈاؤن تو اسی دن سے شروع ہے، اسکولز، کالجز بند کر دیے گئے اور لوگوں کو غیر ضروری اجتماع پر پابندی لگا دی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ خطرہ کرونا سے خوف میں آکر فیصلہ کرنے کا ہے، لاک ڈاؤں کا آخری اسٹیج کرفیو ہے،مکمل لاک ڈاؤن کرنے سے غریبوں کو کھانا کون فراہم کرے گا، میں اور میری ٹیم حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کو فی گھر3 ہزار روپےدیں گے، 4ماہ کے لیے 150ارب روپے رکھے ہیں، پناہ گاہوں کا دائرہ کار وسیع کر رہے ہیں، یوٹیلی اسٹورز کے لیے 50 ارب روپے اور دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، 300 یونٹ تک گیس اور بجلی کے بل 3 ماہ تک قسطوں میں لیے جائیں گے، ہرخاندان کو 4 ماہ تک ماہانہ 3 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے، زلزلے اور سیلاب کے دوران قوم کو دیکھا ہے کس طرح مدد کی ہے، کرونا وائر س کا مقابلہ بھی ہم ایک قوم کی طرح مل کر کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کے بغیر یہ جنگ نہیں جیتی جاسکتی، ہم سب کوسوچنا چاہیے جہاں بھی لوگ جمع ہوں گے وائرس بڑھنے کا خدشہ ہے، پوری کوشش کر رہے ہیں اسپتالوں کا سامان پورا کرلیں، خدانخواستہ کرونا وائرس بڑھا تو اسپتالوں پر بہت پریشر آئے گا۔

Comments

- Advertisement -