افغانستان میں‌ امن کیلئے امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ، پاکستان کا خیر مقدم

Last Updated On 21 February,2020 10:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے تسلسل کے ساتھ امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ توقع ہے فریقین تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جامع سیاسی حل کی طرف بڑھیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان نے تسلسل کے ساتھ امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی حمایت کی اور مذاکراتی عمل کے لیے سہولت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کو یقین ہے کہ معاہدہ افغان دھڑوں کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار کرے گا اور فریقین اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک جامع سیاسی حل کی طرف بڑھیں گے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان پرامن، مستحکم، خوشحال، جمہوری اور متحد افغانستان کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن کے لیے عالمی برادری بھی اپنا کردار ادا کرے اور افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو بھی ممکن بنایا جائے۔
 

Advertisement