muhammad izhar ul haq : محمد اظہارالحق:-ظلِّ الٰہی

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 71 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 32%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ظلِّ الٰہی نے حریم شاہ کے متعدد انٹرویو سنے اور بار بار سنے۔ جب اس نے فخر سے بتایا کہ فلاں کو میں بہنوئی کہتی ہوں‘ تو حیران ہوئے! ظلِّ الٰہی کے کمنٹ یہاں دہرائے نہیں جا سکتے! پڑھیئے محمد اظہارالحق کا مکمل کالم: DunyaColumns DunyaUpdates

فاتحہ پڑھ کر قبرستان سے نکل رہا تھا کہ ایک مخنی سی آواز نے چونکا دیا ''مجھے بھی ساتھ لے چلو‘‘۔ حیران ہو کر اِدھر اُدھر دیکھا۔ ایک قبر بالین سے کھلی ہوئی تھی۔ ایک مردہ اندر سے جھانک رہا تھا۔ اُس کے سر پر تاج تھا۔ کتبہ دیکھا تو محمد شاہ رنگیلا کا نام لکھا تھا۔ میں فوراً کورنش بجا لایا اور عرض گزار ہوا۔ ''عالی جاہ! جو حکم آپ کا‘‘۔

نہ چاہتے ہوئے بھی سارا قصہ سنانا پڑا۔ حکمِ حاکم تھا۔ کیا کرتا۔ مانا کہ آپ کا عہدِ اقتدار 1719ء سے 1748ء تک صرف انتیس برس رہا‘ مانا کہ آپ نے کوہِ نور ہیرا‘ تختِ طائوس اور بہت کچھ اور‘ گنوا دیا‘ مگر تھے تو ہمارے بادشاہ! یہ کالم نگار کیا کہتا! ایک طرف بادشاہ سلامت کے سوالات‘ دوسری طرف حکومتِ وقت! ہم اِدھر کے نہ اُدھر کے!

خاصے میں عالی مرتبت نے پلائو نوش فرمایا اور شیرے والے گلاب جامن! فرمایا ہمارے جدِّ امجد شہنشاہ اورنگ زیب بریانی پسند فرماتے تھے۔ ان کے ایک شہزادے کے پاس‘ ایک باورچی تھا کہ کمال بریانی پکاتا تھا۔ شہنشاہِ معظم نے وہ باورچی اپنی تحویل میں لینا چاہا ‘مگر شہزادہ طرح دے گیا! بہر طور‘ جدِّ امجد جب شہزادے کے پاس تشریف لے جاتے تو اس کے باورچی کی تیار کردہ بریانی کی فرمائش ضرور کرتے!

بہت دیر افسوس کرتے رہے کہ اب لوگ میڈیا کی میزوں پر بُوٹ لا رکھتے ہیں! پھر ایک سوال اچانک یوں داغا کہ میں پریشان ہو گیا...''بھئی! اینکر نے فوراً پروگرام جاری رکھنے سے انکار کیوں نہ کر دیا؟ اس پر لازم تھا کہ فوراً‘ ایک ثانیہ توقف کیے بغیر‘ بوٹ کو ہٹوا دیتا۔ لگتا ہے کہ وہ بھی اس ناقابلِ رشک حرکت میں برابر کا قصور وار ہے! مگر چونکہ میڈیا سے ہے‘ اس لیے اس کے خلاف کوئی کارروائی ہونے سے رہی!‘‘۔

ائر کنڈیشنر سے گرم ہوا خارج ہوتی دیکھ کر عالی جناب حیران ہوئے! کہنے لگے بھائی! ہمارے عہد میں خس کی ٹٹیاں ہوتی تھیں ‘مگر وہ صرف گرمیوں میں کام آتی تھیں! سرما میں دہکتی انگیٹھیاں ہوتی تھیں‘ چپان اور صدری پہنتے تھے‘ جن میں روئی ہوتی تھی! بس یوں سمجھو کہ چلتی پھرتی رضائیاں تھیں!

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، محمد حفیظپاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، محمد حفیظ ARYNewsUrdu Allah bchaye in budhi hadyo se Mash Allah acha socha hai
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

محمد حفیظ کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلانلاہور: قومی کرکٹر محمد حفیظ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ قومی کرکٹر محمد حفیظ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف بہتر کھیل پیش کرنے Abhi to team mai wesay hi jaga nahi ban pa rahi hai to agar pehlay bhi lele retirement to koi harj nahi
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

محمد حفیظ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاSquad ka hisa bny ka acha tareeka ha😂 اس کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی ۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

محمد حفیظ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان - ایکسپریس اردوبولنگ کی کمی محسوس کروں گا، ایکشن ٹیسٹ کے لئے تیار ہوں، محمد حفیظ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، محمد حفیظپاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، محمد حفیظ TheRealPCBMedia MHafeez22
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

محمد حفیظ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیالاہور (یلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں شمولیت
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »